کمشنر پولیس کا دورہ گاندھی ہاسپٹل ڈاکٹروں کی سیکوریٹی کا جائزہ

   

حیدرآباد /12اپر یل (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے اتوار کو گا ندھی ہا سپٹل کا دورہ کیا اور ڈاکٹرس کی سکیورٹی کا جا یزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 سے جنگ میں گاندھی ہاسپٹل فرنٹ لائن میں ہے۔ پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس شروع سے دواخانہ کے عملہ کے ساتھ ہے۔ ہر شفٹ میں 85 پولیس عملہ موجودہو تا ہے اور اس کی نگرانی ایک اے سی پی اور 5 انسپکٹران کرتے ہیں۔ دواخانہ کی سکیورٹی کے لئے جملہ 200 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انجنی کمار نے کہا کہ ڈاکٹرس اور نرسیس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔