حیدرآباد : شدید بارش سے مختلف کالونیوں و بستیوں کی طرح پولیس کوارٹرس کے 300 مکانات بھی پانی کی زد میں آئے ۔ پولیس کمشنر انجنی کمار کے مکان عنبرپیٹ میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے وہ دفتر سے کام کررہے ہیں۔ موسیٰ رام باغ برج ڈوب جانے سے عنبرپیٹ کے راستے بند کردیئے گئے تھے۔ کمشنر پولیس نے کہاکہ موسیٰ ندی کی زد میں آنے والے مکینوں کا تخلیہ کرانے کے علاوہ دیگر مقامات پر پولیس کے راحت کاری جاری ہے۔ انجنی کمار نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ چکڑپلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل ویریندر کی ستائش کی جس نے دومل گوڑہ اروند نگر کے 25 افراد کو وہاں سے محفوظ طریقہ سے منتقل کیا۔