کملا ہاسن اور رجنی کانت کی ملاقات

   

ٹاملناڈو میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی تائید پر قیاس آرائیاں
چینائی : ۔ فلم اسٹار و مکل ندھی مائم ( ایم این ایم ) کے سربراہ کملاہاسن نے آج تقریبا 30 منٹ تک سوپر اسٹار رجنی کانت سے بات چیت کی ۔ دونوں کی ملاقات کے بعد ریاست میں اپریل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی حمایت کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔ کملاہاسن نے تین سال قبل اپنی پارٹی قائم کی جس کا اتوار کو ایک اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے لیے مکمل انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ دوسری طرف رجنی کانت نے گذشتہ سال 29 دسمبر کو سیاسی پارٹی قائم نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ بتایا گیا ہیکہ کملا ہاسن ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مفاہمت سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ کملاہاسن کی پارٹی کو بیاٹری ٹارچ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔ اسی انتخابی نشان پر پارٹی نے 2019 لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا۔