واشنگٹن، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی ممبر پارلیمنٹ کملا ہیرس نے سال 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیا ہے ۔55 سالہ ہیرس نے منگل کو اپنی پرچار مہم کی ٹیم کے ساتھ بات کر کے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ مسز ہیرس نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کر کے کہا‘‘میں انتہائی افسوس اور مکمل تشکر کے ساتھ اپنے حامیوں سے معافی مانگتے ہوئے بتانا چاہتی ہوں کہ میں آج اپنا انتخابی مہم ختم کر رہی ہوں۔ لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو انصاف اور سب کو انصاف جس کے لئے یہ مہم ہے ، میں اس کے لئے روزانہ لڑوں گی’’۔کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ایم پی نے کہا‘‘صدارتی انتخابات کے انتخابی مہم کو جاری رکھنے کے لئے میرے پاس مالی وسائل نہیں ہیں، میں کوئی ارب پتی نہیں ہوں۔ میں اپنے انتخابی مہم کی فنانسنگ نہیں کر سکتی’’ مسز ہیرس نے نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے جب اپنی امیدواری کا اعلان کیا تھا، تب مہم شروع کرنے سے پہلے ہی انہیں یہ سب سے ٹاپ عہدہ کے لئے مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ انہوں نے اپنے آبائی شہر آکلینڈ (کیلی فورنیا) میں حامیوں کی بھیڑ کے درمیان اس سال جنوری میں انتخابی مہم کی شروعات کی تھی۔ڈیموکریٹ رہنما کملا ہیرس صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زبردست ناقد ہیں۔ کیلی فورنیا کی سابق اٹارني جنرل کملا ہیرس 2016 میں پہلی بار امریکی سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔