واشنگٹن : امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو لائیو ٹی وی پر موڈرنا کورونا ویکسین کا دوسرا ٹیکہ دیا گیا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ بھی ویکسین لے۔ جب کبھی آپ کو یہ ویکسین لینا پڑے ، اس کا انتظار مت کیجئے ، فوری ویکسین حاصل کرلیجئے ۔ یہ پوری طرح محفوظ و آسان ہے اور زندگیاں بچاتا ہے۔ انہوں نے 29 ڈسمبر کو کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ لیا تھا۔