کملا ہیرس کی جگہ سینیٹ میں الیکس پڈیلا

   

واشنگٹن : کیلیفورنیا اسٹیٹ سیکریٹری الیکس پڈیلا کو نائب صدر منتخب کملا ہیرس کی جگہ امریکی سینیٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ قوم کے ایوان بالا میں کیلیفورنیا کی نمائندگی کرنے والے پہلے لاطینی شخص بن رہے ہیں۔ وہ 2022ء تک سینیٹ کی نشست سنبھالیں گے جب کملا کی میعاد اختتام پذیر ہوگی۔ الیکس نے عہد کیا ہے کہ وہ شبانہ روز محنت کرتے ہوئے کیلیفورنیا کے تمام شہریوں کا اعتماد حاصل کریں گے۔