کملا ہیریس اور ایلزبتھ وارین کی ڈیموکریٹک مباحثہ میں پیشرفت

   

واشنگٹن ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی پہلی ہندوستانی نژاد سینیٹر کملاہیریس اور مساچیوسٹس کی ایک اور خاتون سینیٹر ایلزبتھ وارین نے پہلے ڈیموکریٹک صدارتی مباحثہ میں کافی پیشرفت کی ہے۔ ایس ایس آر ایس کی جانب سے چلائے گئے سی این این پول کے نتائج کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے 23 ڈیموکریٹک امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے جو پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نامزدگی حاصل کرنے والا خوش نصیب امیدوار امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو ایک ریپبلکن ہیں، سے نومبر 2020ء میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں مقابلہ کرے گا۔