واشنگٹن : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ کے سابق صدر اور دوسری بار صدارت کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وفد اگلے ہفتہ روم جائیگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیریس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کملا ہیریس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔
کینیڈا : جنگلات میں آتشزدگی سے تاریخی قصبہ خاکستر
اوٹاوا : کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی سے تاریخی قصبہ کا بڑا رقبہ خاکسترہوگیا۔ البرٹا صوبے کے پہاڑی علاقہ میں قائم جسپر قصبہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 20 ہزار سیاحوں اور 5 ہزار مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔