کملا ہیریس کا میونخ سیکوریٹی کانفرنس سے خطاب

   

امریکی نائب صدر کملا ہیریس آج ہفتہ کو میونخ سیکوریٹی کانفرنس سے خطاب کہا ۔ خبر رساں ادارے اسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق اس خطاب میں وہ یوکرائن پر ممکنہ روسی حملہ سے متعلق بات کریں گی اور مغربی یک جہتی پر زور دیں گی۔ کملا ہیریس ایک ایسے موقع پر اس عالمی سیکوریٹی کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں، جب امریکی صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ انہیں ’یقین‘ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرائن پر حملے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق کملا ہیریس اپنے خطاب میں یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کی صورت میں روس کے ہمسایہ ممالک میں زیادہ بھاری تعداد میں نیٹو کی موجودگی پر زور دیں گی اور روس کو بھاری اقتصادی نقصان سے خبردار بھی کریں گی۔