کملا ہیریس کا نائب صدر بننا امریکہ کیلئے باعث ِ شرم ہوگا : ٹرمپ

   

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ڈیموکریٹک نائب صدر امیدوار کملا ہیریس کے بارے میں ایک بار پھر زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام انہیں (کملا کو) پسند نہیں کرتے اور اگر وہ امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں تو یہ امریکہ کی بے عزتی کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی فتح دراصل چین کی فتح ہوگی۔ جوبائیڈن کی جو پالیسیاں ہیں، وہ امریکہ کو لے ڈوبیں گی۔