کملا ہیریس کو قتل کی دھمکی دینے والی نرس گرفتار

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 39 سالہ نرس کو نائب صدر کملا ہیرس کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیوز چینل سی این این کے مطابق نیوینے فلپس کو امریکی خفیہ سروس کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔کملا ہیریس پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہیں امریکہ کی نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔فلوریڈا کے جنوبی ڈسٹرکٹ کے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر فوجداری شکایت کے مطابق، نیوینے فلپس نے 13 سے 18 فروری کے دوران نائب صدر کو جان بوجھ کر قتل اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔این بی سی میامی کی ویب سائٹ کے مطابق نیوینے فلپس 2001 سے جیکسن ہیلتھ سسٹم کے لیے کام کرتی ہیں۔شکایت کے مطابق نیوینے فلپس نے جیل میں قید شوہر کو جے پے کے ذریعے ویڈیوز بھیجی تھیں، جو کہ ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپ کے ذریعے جیل کے قیدی اور ان کے اہلِ خانہ رابطے میں رہتے ہیں۔