کملا ہیریس کی اماراتی صدر سے ملاقات

   

ابوظبی : امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس وفد کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں،جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس دوران کملا ہیرس نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی خلیجی ملک کے لیے امریکی حمایت کا یقین دلایا۔جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد امارات کا دورہ کرنے والا یہ سب سے اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے۔ اس میں کملا ہیرس ، وزیرخارجہ بلنکن، سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز اور خصوصی امریکی مندوب برائے ماحولیات جان کیری شامل ہیں۔