کملیش تیواری قتل معاملہ، 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج

   

نئی دہلی: اتر پردیش پولیس نے بدھ کے روز ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کے الزام میں 13 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

13 میں سے اشرف اور معین الدین پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کملیش تیواری کو 18 اکتوبر کو لکھنؤ کے علاقے ناکا میں گولی مار دی گئی تھی اور علاج کے دوران وہ اسپتال میں اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کملیش تیواری کی اہلیہ کو 15 لاکھ روپے کی مالی مدد اور ایک مکان کی منظوری دی تھی۔