ہندو مہاسبھا کے سابق صدر کملیش تیواری کے قتل معاملہ میں ایک بڑا پردہ فاش ہوا ہے۔ کملیش تیواری کا قتل بھلے ہی لکھنئو میں ہوا ہو لیکن اس کی سازش دبئی میں رچی گئی تھی۔ گجرات اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ کملیش تیواری کے قتل کے لئے سورت سے پستول خریدی گئی تھی۔ وہیں، سازش رچنے کے بعد ایک شخص دو ماہ پہلے ہی دبئی سے ہندوستان کملیش تیواری کے قتل کے لئے آیا تھا۔
گجرات اے ٹی ایس نے بتایا کہ کملیش تیواری کے قتل کے لئے دبئی سے آئے شخص نے دو لوگوں کو تیار کیا۔ سورت سے مٹھائی خریدنے والے دونوں لوگ شوٹر تھے۔ بتا دیں کہ جمعہ کو کملیش تیواری کا لکھنئو واقع ان کے گھر میں گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا ۔
اس سے پہلے ہفتہ کی صبح اس معاملہ میں گجرات کے سورت میں پولیس نے چھ لوگوں کو حراست میں لیا۔ حراست میں لئے گئے لوگوں میں اس قتل واقعہ میں ایک کا رول مششتبہ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ ان سبھی کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لیا ہے اور اور وہ یوپی پولیس اور ایس آئی ٹی سے مسلسل رابطہ میں ہے۔