کملیش تیواری قتل معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

   

نئی دہلی۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تواری کے قتل کا معاملہ جمعرات کو سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ملزم اشفاق نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کر کے اتر پردیش کے لکھنئو میں چل رہے ٹرائل کو دہلی منتقل کرنے کی مانگ کی ہے ۔اشفاق نے اپنی درخوست میں کہا ہے کہ وہاں عدالت میں پیش ہونے پر اس کی جان کو خطرہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں کملیش تواری کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔گلا کاٹنے سے پہلے انھیں گولی بھی ماری گئی تھی۔بدمعاشوں نے کملیش سے ان کے گھر میں بنے آفس میں ملاقات کی غرض سے پہنچے اور ان کے ساتھ چائے بھی پی ،اس کے بعد انھیں قتل کیا اور فرار ہو گئے ۔