کملیش تیواری کے انتقال کے بعد انکی اہلیہ کرن تیواری کو ہندو سماج پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا

,

   

کملیش تیواری کے قتل کے بعد اب ان کی اہلیہ کرن تیواری ہندو سماج پارٹی کی صدر پارٹی کی طرف سے منتخب کیا گیا ہے ۔ صدر بننے کے بعد ہفتہ کو کرن تیواری نامہ نگاروں سے خطاب کریں گی۔ لکھنئو میں دوپہر دو بجے پریس کلب میں وہ پریس کانفرنس کریں گی۔ اس میں ہندو سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری راجیش منی ترپاٹھی بھی شریک رہیں گے۔

آپ کو معلوم ہوگا کہ کملیش تیواری کو گزشتہ 18 اکتوبر کو لکھنئو میں ان کے گھر میں گھس کر شر پسندوں نے قتل کر دیا گیا تھا۔ دو ملزمان اشفاق اور معین الدین نے گلا ریت کر اور گولی مار کر ان کا قتل کر دیا تھا۔ کملیش تیواری کے قتل کے بعد ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپئے کی اقتصادی امداد اور ان کے لئے سیتاپور میں گھر بنوانے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھروسہ دلایا تھا کہ ملزمان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں سماعت کرانے کی بندوبست کرانے پر غور کیا جائے گا۔

گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے منگل کو گجرات۔ راجستھان سرحد سے فرار دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ان دونوں کے نام اشفاق اور معین الدین ہیں۔ اے ٹی ایس نے بتایا تھا کہ یہ دونوں پاکستان بھاگنے کی فراق میں تھے۔ اے ٹی ایس کے مطابق، دونوں ملزمان کی مسلسل خبر مل رہی تھی لیکن یہ پکڑے جانے سے بچنے کے لئے مسلسل اپنی لوکیشن بدل رہے تھے۔

گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے منگل کو گجرات۔ راجستھان سرحد سے فرار دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،ان دونوں کے نام اشفاق اور معین الدین ہیں۔ اے ٹی ایس نے بتایا تھا کہ یہ دونوں پاکستان بھاگنے کی فراق میں تھے۔ اے ٹی ایس کے مطابق، دونوں ملزمان کی مسلسل خبر مل رہی تھی لیکن یہ پکڑے جانے سے بچنے کے لئے مسلسل اپنا مقام بدل رہے تھے۔