کملیش قتل معاملہ: ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں مولانا حراست میں

   

لکھنؤ:22 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی گذشتہ جمعہ کو راجدھانی لکھنؤ میں ہوئے قتل کے معاملے میں اے ٹی ایس نے بریلی سے منگل کو ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں مزید ایک مولانا کو اپنی حراست میں لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لکھنؤ سے گئی ایس ٹی ایف نے کملیش تیواری کی قتل کے ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں بریلی سے مولانا کیفی علی رضوی کو اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ ٹیم آج علی الصبح انہیں لکھنؤ لے کر آئی۔ الزام ہے کہ جمعہ کی رات بریلی آئے قتل کے ملزمین مولانا کے گھر کچھ دیر تک ٹھہرے تھے ۔لکھنؤ میں کملیش تیواری کے قتل کے بعد ملزموں کی لوکیشن لکھنؤ کے بعد شاہجہاں پور، بریلی اور مرادآباد کے بعد انبالہ ہونے کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں بے حد مستعدی سے ان مقامات کا دورہ کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کملیش کا قتل کرنے کے بعد دونوں ملزم مولانا سے ملنے بریلی گئے تھے ۔