بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کے لئے سابق وزیراعلی کمل ناتھ آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ۔اس سلسلے میں مسٹر چوہان نے ٹویٹ کر کے کہا،‘‘آج مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی مسٹر کمل ناتھ جی نے گھر پر ملاقات کرکے مبارکباد دی ۔میں ان کو دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ریاست کی ترقی اور عوام کے بہبود کے لئے پوری لگن اور قابلیت کے ساتھ ہم سب کام کریں گے ۔ مدھیہ پردیش سب سے بہتر ریاست بنے ، یہی ہمارا عزم ہے ‘‘ ۔ملاقات کے بعد کمل ناتھ نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہم مضبوط اپوزیشن کا رول ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اس سے پہلے مسٹر کمل ناتھ اپنے رکن پارلیمنٹ بیٹے کے ساتھ مسٹر چوہان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ۔