کمل ناتھ اب مکمل طورپر صحتمند

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما کمل ناتھ اب مکمل طور سے صحتمند ہیں۔ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر کمل ناتھ ، جو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں اب بخار بھی نہیں ہے ۔ ان کے تمام ضروری ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور رپورٹس معمول کے مطابق ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں اپنی نگرانی میں رکھا ہے ۔ وہ اپنے اسپتال کے کمرے میں معمول کے مطابق کام بھی کررہے ہیں۔مسٹر کمل ناتھ حال ہی میں دہلی گئے تھے ۔ بخار کی وجہ سے وہ تین دن قبل میدانتا اسپتال میں بھرتی ہوئے تھے جہاں ان کا معمول کے مطابق چیک اپ بھی کرایا گیا تھا۔