کمل ناتھ اور منیش تیواری بھی صدر کے عہدے کی دوڑ میں ہوئے شامل

   

نئی دہلی: کانگریس صدر کے انتخاب کی دوڑ میں اب مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ ان ناموں میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا نام سرفہرست تھا، ششی تھرور کا نام بھی اس دوڑ میں شامل تھا۔ فی الحال کانگریس صدر کے عہدہ کی دوڑ میں کئی نام چل رہے ہیں۔ کانگریس صدر کے عہدہ کے لیے سابق مرکزی وزراء منیش تیواری، پرتھوی راج چوہان، مکل واسنک، ملکارجن کھڈگے اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدھارمیا کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔