اندور23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا کہ لوگ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ریاست کے وزیر اعلی کمل ناتھ ان کی سنتے ہیں ۔ مسٹر سنگھ نے گزشتہ روز یہاں صرافہ تاجر ایسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وزیر اعلی ان کی سنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کمل ناتھ کسی کی نہیں سنتے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ مسٹر کمل ناتھ کو 40 سالوں سے جانتے ہیں۔دراصل مسٹر سنگھ کے پہلے اس پروگرام میں صرافہ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر حکم چند سونی نے سابق وزیر اعلی مسٹر سنگھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا اور تمام دانشوروں کا خیال ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت کو پردے کے پیچھے سے مسٹر سنگھ ہی چلا رہے ہیں ۔ اس کے جواب میں مسٹر سنگھ نے یہ بیان دیا۔