کمل ناتھ نے راہول کی یاترا کے روٹ کا معائنہ کیا

   

بھوپال : کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے پہلے ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے آج یاترا کے روٹ کا معائنہ کیا ۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق کمل ناتھ آج کھرگون، کھنڈوا اور برہان پور اضلاع میں بھارت جوڑو یاترا کے روٹ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سناواد، چھے گاؤں مکھن اور نمبولا میں یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ راہول گاندھی کی یاترا 20 تاریخ کو برہان پور سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا تین دن تک ان اضلاع میں رہے گی۔