کمل ناتھ کانگریس کی اقرباء پروریبیٹے کے ذریعہ ٹکٹ کی تقسیم

   

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل، بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما نے آجش کانگریس اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کمل ناتھ کانگریس نے اقربا پروری میں بیٹے کو ٹکٹ بانٹے جانے کی انوکھی مثال پورے ملک کے سامنے پیش کی ہے ۔ شرما نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس کی دوسری فہرست جاری کرنے سے پہلے کمل ناتھ نے کہا کہ چھندواڑہ کے ٹکٹ کا اعلان نکل ناتھ کریں گے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا راہل-سونیا گاندھی کی کانگریس اور نکل-کمل ناتھ کی کانگریس مختلف ہیں۔کیا نکل ناتھ کا قد پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی سے بڑا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل صبح مسٹر کمل ناتھ نے منشور جاری کیا اور شام کو ان کے بیٹے نے اپنی مرضی سے کانگریس امیدوار نیلیش اوئیکے کے نام کا اعلان کر دیا، لیکن کانگریس ہائی کمان خاموش رہی۔انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ کانگریس نے کارکنوں کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔ کیاان کی نگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی سے اوپر ہیں۔اقربا پروری میں بیٹے کو کو ٹکٹ تو سنا تھا پر بیٹے کے ذریعہ ٹکٹ بانٹے جانے کی انوکھی مثال ‘کمل ناتھ کانگریس’نے ملک میں پیش کی ہے ۔