کمل ناتھ کا شیو راج چوہان کے نام مکتوب کسانوں کی موجودہ حالت کا ذکر

   

بھوپال26مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان کو آج ایک خط لکھا، جس میں لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہوئی کسانوں کی موجودہ صورتحال کا ذکر کیا۔ کمل ناتھ نے مسٹر چوہان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ربیع کی فصل کی کٹائی کا وقت ہے ، لیکن لاک ڈاؤن کے سبب کسان اپنی فصلوں کی کٹائی نہیں کرپارہے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت ان کی فصل کی کٹائی، اسٹوریج، ٹرانسپورٹ اور فروخت کے باقاعدہ انتظامات کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے اس مشکل حالت میں کسانوں کو عبوری راحت پیکج دینے کے لئے بھی کہا۔انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ عبوری راحت کے طور پر ہر ایک کسان کو کم از کم ساڑھے سات ہزار روپے کی رقم ہر ماہ آئندہ دو ماہ تک کے لئے منظور کرکے تقسیم کی جائے ، جس سے کہ کسانوں کو راحت مل سکے ۔