بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے آج دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ریاستی کانگریس صدر کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے یہاں بتایا کہ مسٹر کمل ناتھ نے دوپہر میں تقریباً ایک گھنٹے تک دہلی میں محترمہ سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران ملک کی موجودہ صورتحال، تازہ ترین سیاسی صورتحال، ملک کے کچھ حصوں میں فرقہ وارانہ واقعات، کچھ حال ہی میں مکمل ہونے والے انتخابات اور تنظیم سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔