کمل ناتھ کی ’وجے دیوس‘ پرمبارکباد

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے سبھی کو ’وجے دیوس‘ کی مبارکبار پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ ہم سب کو اس عظیم کارنامے پر فخرہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ آج ہی کے دن 1971میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں ہندوستانی فوج نے بنگلہ دیش کو آزاد کرانے میں پاکستان کو شکست دی تھی اور 93ہزار فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے خود سپردگی کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے جنگ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے دوٹکڑے کر دئے اور بنگلہ دیش کے طور پر آزاد ملک بن گیا۔ ہم سب کو اس عظیم کارنامے پر فخر ہے ۔