نئی دہلی ۔ 2 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکوریٹ نے آج چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کے بھانجہ رتل پوری کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ یہ چارج شیٹ آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکام میں مبینہ منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں داخل کی گئی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 4 ستمبر کو اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا اور اتل پوری اس وقت عدالتی تحویل میں ہے ۔ اٹلی کی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ سے 12 وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس کی خریداری میں مبینہ بے قاعدگیوں کے الزام میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ اتل پوری کو اس سے پہلے بھی انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت مبینہ بینک فراڈ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔