بھوپال 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کے قریبی رفیق سجن سنگھ ورما آج رات بنگلورو روانہ ہوگئے تاکہ وہاں کانگریس ارکان اسمبلی کو مناسکیں۔ ورما ایک خصوصی طیارہ سے بنگلورو روانہ ہوئے اور سمجھا جا رہا ہے کہ دو وزراء بھی ان کے ساتھ ہیں۔ یہ مستعفی ہونے والے کانگریس ارکان اسمبلی کو سمجھانے اور منانے کی کوشش کرینگے ۔ ان ارکان اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا ہے ۔
