کمل ہاسن دواخانہ سے ڈسچارج

   

چینائی ۔ فلم اداکار اور مکل ندھی میئم (ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن کو کووڈ۔19 کے علاج کے بعد ہفتہ کو دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔ سری رام چندر میڈیکل سنٹر کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق، ہاسن کو کووڈ انفیکشن کی وجہ سے 22 نومبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب وہ کووڈ انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے ۔ وہ روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے پوری طرح فٹ ہیں۔