کمل ہاسن ورسٹائل ٹیلنٹ کے اداکار

   

ممبئی، 6 نومبر (یو این آئی) کمل ہاسن ہندوستانی سنیما کے عظیم ستاروں میں سے ایک ہیں۔کمل ہاسن نے سنیما کے میدان میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں جن میں نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ وہ واحد ہندوستانی اداکار ہیں جنہوں نے غیر ملکی زبان میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں۔ انہوں نے فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر، کوریوگرافر اور گیت نگار کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ 1960 میں، کمال نے چار سال کی عمر میں فلم ’’کلاتور کنمما‘‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔کمل ہاسن کی پیدائش 7 نومبر 1954 کو تامل ناڈو کے پارماکوڈی میں ہوئی۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کے تین بچوں میں سے کم از کم ایک اداکار بنے ۔ اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے کمل ہاسن کو اداکار بنانے کا فیصلہ کیا۔ کمل ہاسن نے اپنے سینی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1960 کی فلم کلاتھر کانمما سے کیا۔ بھیم سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف ناظرین کے دل جیت لیے بلکہ انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔