نئی دہلی، 25 جولائی (یواین آئی) نامور اداکار کمل ہاسن سمیت چار نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے جمعہ کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ارکان کو حلف دلایا۔ حلف لینے والے ارکان میں سے ایک مکل نیدھی مییم پارٹی اور تین دراوڑ منیترا کزگم کے ہیں۔ کمل ہاسن کے علاوہ جن ارکان نے حلف لیا ان میں ڈی ایم کے کے مسٹر پی ولسن، ایس آر شیولنگم اور محترمہ راجاتھی شامل ہیں۔ ولسن ایوان بالا کے لیے دوبارہ منتخب ہو ئے ہیں۔ اس سے پہلے مدت کار میں وہ جمعرات کو ہی سبکدوش ہو ئے تھے ۔ تمام ارکان ایوان بالا میں تمل ناڈو کی نمائندگی کریں گے اور سبھی نے تمل زبان میں حلف لیا۔