چینائی۔ 24 جنوری (یواین آئی) مکل نیدھی مایم (ایم این ایم) کی انتظامی کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اس وقت پارٹی ہیڈکوارٹرز چنئی میں جاری ہے ، جس کی صدارت پارٹی کے بانی اور راجیہ سبھا کے رکن کمل ہاسن کر رہے ہیں۔ پارٹی کی انتظامی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہیں۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئندہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے مکل نیذھی مایم کو ’بیٹری ٹارچ‘ کا انتخابی نشان اور تمل اداکار وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کژہگم (ٹی وی کے ) کو ’سیٹی‘کا نشان الاٹ کیا ہے ۔ کمیشن نے پیرا 13 کے تحت سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی ہے ۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کو تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2025-26 سے قبل ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے ، جس سے ایم این ایم اور ٹی وی کے اپنی اپنی علامتوں کے تحت انتخابات کی تیاری کر سکیں گے ۔