ممبئی۔ سوپر اسٹار کمل ہاسن کی تازہ ترین کثیر لسانی ایکشن تھرلر فلم ‘وکرم’ کے ٹریلر جسے کانز فلم فیسٹیول 2022 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا اس ٹریلر کو اس پروقار تقریب میں زبردست ردعمل ملا ہے ۔ کیتھی شہرت کے حامل لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وجے سیتھوپتی، فہد فاصل، چمبن ونود اور نارائن بھی اہم کرداروں ہیں۔ حالیہ دنوں میں پشپا میں مرکزی کردار الو ارجن کے مقابل میں ویلن کا رول کرنے والے فہد فاضل کو اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی سہرایا گیا ہے اور او کمل ہاسن کی اس فلم میں ان کے کردار کو دیکھنے کیلئے فلم شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔علاوہ ازیں کمل ہاسن کی اس فلم کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے دی ہے۔ وکرم بنانے والوں نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی فیصلہ کر دیا ہے، جس میں وجے سیتھوپتی اور فہد فاصل بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم 3 جون کو ریلیز کی جائے گی جب کہ فلم وکرم کا 2 جون کو امریکہ میں خصوصی پریمیئر شوز بھی ہوں گے۔ جئے بھیم کی اداکار سوریہ شیوکمار کو اس فلم میں ایک اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔