کمل ہاسن کی 15 دنوں میں دوبڑی فلمیں ریلیز ہوں گی

   

چنئی ۔ ساؤتھ انڈسٹری کے بڑے سوپر اسٹارکمل ہاسن 5 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ اداکار خود 69 سال کے ہیں اور اس عمر میں بھی وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم وکرم نے زبردست کمائی کی۔ اب سال 2024 کمل ہاسن کے کیریئرکا سب سے بڑا سال ہونے والا ہے۔ کیونکہ اس سال ان کی دو بڑی فلمیں آنے والی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی دونوں فلمیں تقریباً دو ہفتوں میں ریلیز ہوں گی۔ جہاں ایک طرف وہ کالکی 2898ء میں ولن بن چکے ہیں وہیں دوسری طرف فلم انڈین2 میں ان کا مرکزی کردار ہیرو کا ہے۔ کالکی کی تاریخ تو آچکی تھی، اب انڈین 2 کی تاریخ بھی آگئی ہے۔ فلم انڈین 2 کی بات کریں تو اس فلم کا سیکوئل 28 سال بعد آنے والا ہے۔ پچھلی بارکی طرح اس بار بھی فلم میں کمل ہاسن ہی مرکزی کردار میں ہیں۔ بنانے والوں نے لکھا- وانکم انڈیا۔ کمل ہاسن کی فلم انڈین 2 کا سنگل 22 مئی 2024 کو ریلیز ہوگا۔ جس کا میوزک راک اسٹار انیرودھ نے دیا ہے۔ سیناپتی کی واپسی کے لیے تیار ہو جائیں۔ یہ فلم12 جولائی 2024 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کا ایک لک بھی سامنے آیا ہے جو بیک سائیڈ لک ہے۔ اس میں کمل ہاسن ہاتھ میں کلہاڑی پکڑے گھوڑے پر سوار نظر آرہے ہیں۔