کمنز آئی پی ایل2023 سے دستبردار

   

میلبورن۔ تجربہ کار آسٹریلیائی فاسٹ بولر باز پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔منگل کو ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کمنز نے کہا کہ انہوں نے اگلے سال ایشز ٹسٹ سیریز اور ونڈے ورلڈ کپ سے قبل آرام کرنے کے لئے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے ۔آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلنے والے کمنز نے ٹویٹ کیا میں نے اگلے سال کے آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ لیا ہے ۔ اگلے 12 ماہ کا بین الاقوامی شیڈول ٹسٹ اور ونڈے سے بھرا ہوا ہے ، اس لیے میں ایشز سیریز اور ورلڈ کپ (2023) سے پہلے کچھ آرام کروں گا۔کمنز نے کہا مجھے سمجھنے کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا بہت شکریہ۔ یہ کھلاڑیوں اور عملے کی ایک شاندار ٹیم ہے اور مجھے امید ہے کہ میں جلد از جلد وہاں واپس آسکوں گا۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی سرزمین پر بارڈر ۔گاوسکر ٹسٹ سیریز بھی کھیلنی ہے جہاں کمنزاپنی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔