کمنز کی ایشزسیریزمیں شرکت غیریقینی

   

میلبورن ۔، 8 اکتوبر (آئی اے این ایس) ایشز سیریز نومبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔ انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کی سب سے بڑی ٹسٹ سیریز سے قبل آسٹریلیا کے لیے یہ خبر اچھی نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا پر اس کے کپتان کے حوالے سے بحران منڈلا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان پیٹ کمنز ایشزکے پہلے میچ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ کمر کی تکلیف میں مبتلا کمنز ایشز کے آغاز تک مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی تک غیر یقینی صورتحال ہے۔آسٹریلیائی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمنز اب بھی بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ حالیہ اسکینس سے اس کی چوٹ میں کچھ بہتری آئی ہے۔ تاہم یہ بہتری ان کے لیے فوری طور پر بولنگ میں واپس آنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ ایشز اگلے مہینے شروع ہو رہی ہے، اور اس ایونٹ سے پہلے کمنزکی تکلیف کے بارے میں یہ خبر آسٹریلیا کے لیے اچھی نہیں ہے۔یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ کمنز شایدمکمل سیریز سے ہی باہر ہوجائیں گے۔