کمنز کی نظریں اب آئی پی ایل پر مرکوز

   

کولکتہ ۔ پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے بعد آسٹریلیا کے ونڈے کپتان کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ ان کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2024) کی نیلامی میں بھی حصہ لینے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ اگلے سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔رواں ونڈے ورلڈ کپ کے ایک متزلزل آغاز کے بعد ٹیم کو لگاتار سات فتوحات نے انہیں چھٹے خطاب کے قریب کردیا ہے اور ٹیم کے ان مظاہروں نے کمنز کی قیادت کو تقویت دی ہے لہذا وہ ورلڈ کپ کے بعد بھی قیادت جاری رکھنے اور آئی پی ایل کے ذریعہ ٹی20 ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔