ممبئی، 19 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ ہفتے شیئر بازاروں میں ریکارڈ توڑ تیزی کے سبب بی ایس ای کی سرفہرست 10 میں سے سات کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 2,16,544 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ دیگر تین کمپنیوں کی کیپٹلائزیشن میں 61,799 کروڑ روپے کی کمی آئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن (ایم کیپ) میں سب سے زیادہ یعنی 47,364 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔اس کے بعد ایئرٹیل کی مارکیٹ کیپ میں 41,255 کروڑ روپے اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی مارکیٹ کیپ میں 40,124 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔
