کمپنی انتظامیہ کی لاپرواہی پر ایک مزدور ہلاک دیگر زخمی

   

حیدرآباد ۔ پہاڑی شریف کے علاقہ میں کمپنی انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی سے ایک مزدور ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس پہاڑی شریف کے مطابق 22سالہ گنیش جو ریاست مہاراشٹرا کا متوطن تھا ، کاٹے دھن علاقہ میں واقع ایک پلاسٹک کمپنی میں مزدوری کرتا تھا ۔ کل یہ شخص دیگر دو ساتھی مزدوروں 36سالہ مادھو اور 38 سالہ گجانند کے ہمراہ کمپنی میں کام کررہا تھا ۔ اس کمپنی میں مزدوروں کی حفاظت کے کوئی اقدامات نہیں تھے اور بلندی سے سامان گرنے سے تینوں اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران گنیش فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔