کمپنی سے وضاحت طلب کی جائے گی : وزیر صنعت

   

حیدرآباد 7 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے وزیر صحت ایم گوتم ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے وشاکھاپٹنم میں جس کمپنی سے گیس کا اخراج ہوا تھا اس سے وضاحب طلب کی جائے گی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گیس کے اخراج پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن احتیطی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ نے بھی اخراج کی اطلاع پر فوری کارروائی کی ہے ۔