کمپنی کا ٹارگیٹ مکمل نہ کرنے پر ملازمین کو برسرعام بنایا کتا ، ویڈیو وائرل

,

   

Ferty9 Clinic

کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر آپ نے اپنی کمپنی میں دئے گئے ٹارگیٹ کو مکمل نہیں کیا ہے تو آپ کو کیا سزا مل سکتی ہے؟ اگر نہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لئے ہے۔ یہ ویڈیو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے سالانہ ٹارگیٹ کو مکمل نہیں کیا انہیں گھٹنوں پر سڑک پر چلنا پڑ رہا ہے۔

جنوبی جائنا مارنگ پوسٹ کے مطابق، یہ ویڈیو چین کے شینڈونگ کا ہے۔ اس میں سب سے آگے ایک شخص چل رہا ہے جس کے ہاتھ میں کمپنی کا جھنڈا ہے۔ اس شخص کے پیچھے باقی لوگ گھٹنوں پر چل رہے ہیں اور ان کے ہاتھ بھی زمین پر ہی ہیں۔

یہ سب تب تک ہوتا رہتا ہے جب تک پولیس نے اسے روکا نہیں۔ خبر کے مطابق کپمنی کچھ وقت کے لئے بند ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں یہ سامنے آیا تھا کہ ملازمین کو ایک خاتون نے لائن میں کھڑے کر کے طمانچے مارے تھے۔ ان ملازمین نے صحیح سے کام نہیں کیا تھا۔