کمپنی کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ کیخلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک کمپنی کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے کمار آنند داسو، کرن کمار آنند داسو اور اشونت کمار نے ویتنام کی ایک کمپنی کے ساتھ ملکر ہوگر کنٹرولس انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ کرتے ہوئے ویب سائیٹ کے مواد کو نقصان پہنچایا اور اس کمپنی کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کی۔ سائبر کرائم پولیس نے تعذیرات ہند کی دفعات کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت بھی ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب