حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کمیشن برائے اطفال کی ایک ٹیم نے سعیدآباد چلڈرن ہوم کا آج معائنہ کیا اور وہاں پر موجود بچوں سے تبادلہ خیال کیا۔ جوینل ہوم کے اسٹاف گارڈ عبدالرحمن کی جانب سے دو کم عمر بچوں کا جنسی استحصال کا واقعہ رونما ہونے پر کمیشن برائے اطفال نے یہ دورہ کیا۔ اس کے علاوہ کمیشن کے ذمہ داران نے بچوں کے علاوہ وہاں کے عملہ سے بھی تفصیلات حاصل کی۔ اس معائنہ کے بعد کمیشن کی جانب سے ایک رپورٹ تیار کی جائے گی جسے حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ ب