حیدرآباد : جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعہ میں لیباریٹری کا ایک ملازم اتفاقی طور پر کمیکل کے استعمال سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ایم ستیہ نارائنا ساکن شاہ پور جو جیڈی میٹلہ علاقہ میں واقع ایک خانگی لیباریٹری میں ملازمت کیا کرتا تھا اور وہ اکثر نائٹ ڈیوٹی کرتا تھا۔ 26 جولائی کی شب وہ لیباریٹری کے احاطہ میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد اُسے مسلسل قئے ہونے لگے اور طبیعت بگڑ گئی۔ ستیہ نارائنا کو مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کھانے سے پہلے وہ کمیکل زدہ ہاتھ نہیں دھویا جس کے سبب اُس کی موت واقع ہوگئی۔