لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ راجستھان اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس حکومت کے ذریعہ کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کا اعلان کرنا محض سیاسی اسٹنٹ ہے ۔مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا’ راجستھان کی کانگریس حکومت کے ذریعہ اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کا اعلان کرنا یہ مفاد عامہ کا کم اور ان کے سیاسی مفاد کا فیصلہ زیادہ ہے ۔ اس سے غریب عوام کو فورا راحت ملنا مشکل ہے پھر بھی صرف اشتہار پر سرکاری خزانے سے بھاری رقم خرچ کرنا کیا مناسب ہے ۔انہوں نے کہا’ویسے تو گہلوت حکومت اپنے پورے میعاد کار کمبھ کرن کی نیند سوتی رہی اور آپسی سیاسی رشہ کشی میں ہی الجھی رہی۔ ورنہ مفاد عامہ سے جڑے متعدد کام ریاست کی عوام کی غریبی، بے روزگاری ، ان کے پچھڑے پن اور تنگی کے حالات کی وجہ سے ، اس اسکیم کو حکومت کے ذریعہ کافی پہلے ہی شروع کردینا ضروری تھا۔قابل ذکر ہے کہ راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے جمعہ کو کم ازکم آمدنی گارنٹی بل کو پاس کیا ہے ۔اسمبلی انتخابات سے پہلے گہلوت حکومت کو نوجوان بے روزگاروں تک پہنچنے کی کوشش مانی جارہی ہے ۔وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کر کہا کہ کم از کم آمدنی گاڑنی کے حق والا راجستھان پہلا اور واحد صوبہ بن رہا ہے ۔
