حیدرآباد،24اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سبب کم بسوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بعض مسافرین نے شہر حیدرآباد کے نلگنڈہ چوراہا پر راستہ روکو احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں ملک پیٹ اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی۔بعض مسافرین نے نلگنڈہ چوراہا کے قریب کئی گھنٹے بسوں کا انتظار کیا۔بعض مسافرین کو ایک گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا جس پر برہم مسافرین نے ٹریفک کو روک دیا۔ان احتجاجیوں نے زائد بسیں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔احتجاجیوں نے کہا کہ انہوں نے بس پاسس کے لئے رقم دی ہے تاہم ان کو بسیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ کے حل کے لئے کتنا انتظار کیاجائے ؟ انہوں نے کہاکہ آرٹی سی کے مسائل سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، اس کے باوجود بھی ان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔