کم جونگ اور ٹرمپ کی ہونے والی دوسری ملاقات پر شمالی کوریا میڈیا کے تبصرے

   

سیول ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا میں اس وقت میڈیا اس بات کی تشہیر میں مصروف ہیکہ ملک ایک تاریخی موڑ پر پہنچ رہا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جس کیلئے کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری ملاقات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال جون میں سنگاپور میں کم جونگ اور ٹرمپ کی ملاقات ہوچکی ہے اور اب دوسری ملاقات جاریہ ماہ 27 اور 28 فبروری کو ویتنام کے شہر ہنوائی میں مقرر ہے۔ شمالی کوریا کا میڈیا اب اپنی تمام تر توجہ اس نکتہ کی جانب مرکوز کررہا ہیکہ آیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا پر عائد تحدیدات میں نرمی پیدا کی جائے گی۔ وجہ یہ ہیکہ شمالی کوریا نے کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر توانائی سے پاک کرنے امریکہ سے وعدہ کیا ہے اور اس وعدہ کی تکمیل اگر ہوگئی تو شمالی کوریا پر عائد تمام تحدیدات کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔