پیانگ یانگ :شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے ہفتہ کو صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انہیں کورونا کی وبا سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔کوریا کی سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے یہ خبر سنی ہے کہ امریکہ کے صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان سے ‘ہمدردی’ کا اظہار کرتے ہیں ۔ کم جونگ اُن نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دونوں جلد صحت یاب ہوجائیں گے ۔ٹرمپ نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا پازیٹیو ہیں۔
