پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے ملک کی معاشی حالت کی ابتر صورتحال پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔کِم نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ تقریباً تمام شعبوں میں ملکی اقتصادی ترقی کا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ 5 سال کو ملک کی بد سے بدترین حالت کیلئے بے مثال قرار دیا۔کِم جونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش موجودہ مختلف چیلنجز پر یقینی اور تیزی سے قابو پانے کا راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی خود اعتمادی اور اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریں۔