سیول ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی پراسرار خاموشی ان کی بیماری کے بجائے کورونا وائرس کے باعث ہوسکتی ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر برائے شمالی کوریائی امور کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان 15 اپریل کو اہم دن کے موقع پر شاید کورونا وائرس کے باعث سامنے نہیں آئے ہوں۔خیال رہیکہ کم جونگ ان 15 اپریل کو شمالی کوریا کے بانی اور ان کے دادا کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں شریک نہیں ہوئے تھے اور مسلسل ان کی سرگرمیوں کو پوشیدہ رکھا جارہا ہے جبکہ ان کی صحت کے بارے میں متضاد رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کم جونگ متعدد بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے تاہم جنوبی کوریا کی حکومت نے ان خبروں کو مسترد کردیا تھا۔